وزیرستان پرائمر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ ہنسی فائٹر کلب درپہ خیل کے نام
سٹیزن جرنلسٹ شاکر خان سے
پاک آرمی کے تعاون سے منعقدہ وزیرستان پرائمر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہواجس میں ہنسی فائٹر کلب درپہ خیل فاتح قرار پایا۔
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں پرائمر لیگ کا دوسرا سیزن 2020 منعقد ہوا، ٹورنامنٹ میں کل سترہ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بنوں ڈویژن سے پانچ اور شمالی وزیرستان سے بارہ ٹیمیں شامل تھیں۔
یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر اسلم ناصر بٹر تھے اور ان کے ہمراہ کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس کرنل ضرار بلوچ اور اے سی میرانشاہ عدنان ابرار اور پولیس کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی بریگیڈئیر اسلم ناصر بٹر اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس کرنل ضرار بلوچ اور اے سی میرانشاہ عدنان ابرار نے کهلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پاک ارمی کی طرف سے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ، سیکنڈ پوزیشن کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔
یاد رہے کہ یہ لیگ ڈسٹرک سپورٹس آفیسر شیراز خان کی انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیرستان میں ہارڈ بال کو فروع مل رہا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں بریگیڈئیر اسلم ناصر بٹر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی پیدا کریں گے۔