بین الاقوامی

دنیا بھر میں امن کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن کل (21 ستمبر بروز پیر) منایا جائے گا۔

یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگ و جدل اور نفرتوں کو ختم کرکے محبت کو فروغ دینا ہے۔

” عالمی یوم امن ” کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور عدم تشدد اور امن کی سوچ کو فروغ دینے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981ء میں ایک قراداد منظور کی جبکہ دوسری بار 2001ء میں بھاری اکثریت سے قرارداد منطور کی گئی کہ 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جائے گا جس کے بعد ہر برس 21 ستمبر کو دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button