"باجوړ د تاريخ په رنړه کښي ” کی تقریب رونمائی
سٹیزن جرنلسٹ مصباح الدین اتمانی
باجوڑ ادبی تنظیم’’د رنړه ملګرې‘‘کے زیر اہتمام مولانا خانزیب کی کتاب "باجوړ د تاريخ په رنړه کښي ” کی رونمائی تقریب سیول کالونی جرگہ ہال میں منعقد ہوئی جس میں ادب سے لگاؤرکھنے والے باجوڑ کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔
رنړه ملګري تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں اور حاضرین کو خوش آمدید کہا گیا اور کتاب کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا۔
مقررین نے مولانا خانزیب کی کتاب "باجوړ د تاريخ په رنړه کښي ” کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ادب کی دنیا میں اہم ترین اضافہ ہے کیونکہ اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ عام فہم زبان میں باجوڑ کی تاریخ بیان کی جائے تاکہ ہر شخص اس سے مستفید ہو سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جس معاشرے میں ادب کو فروغ دینے کا کام ہو وہ معاشرے ہمیشہ بہتری کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ ہمارا سرمایہ ہے اسلیئے ہم ہر وقت ان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔