خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

امیر جماعت اسلامی کا دورہ بونیر، آغوش سنٹر کا افتتاح

سٹیزن جرنلسٹ عظمت تنہا سے

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سیراج الحق نے آج بونیر تور ورسک کا دورہ کیا جس کا مقصد تور ورسک میں الخدمت آغوش سنٹر کا افتتاح کرنا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد اپنے عوام کو سہارا دینا ہے، الخدمت آغوش سنٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال تور ورسک آغوش سنٹر میں دو سو تک یتیم بچوں گنجائش ہو گی اور ضرورت پڑنے پر اس کی کیپیسٹی میں اضافہ کیا جا سکے گا، آغوش سنٹر کی جلد تکمیل ہر صورت میں ممکن بنائیں گے۔

حکومتی حلقوں پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تبدیلی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت ہر سال اربوں روپے صاف پانی کی آڑ میں ہڑپ کر رہی ہے، حکومت عوام کو صاف پانی نہیں دے سکتی جبکہ مہنگائی کے بوجھ تلے لوگ دب چکے ہیں۔

سنیٹر سیراج الحق نے کہا کہ تبدیلی سرکار آئی جی پی کو تبدیل کر کے تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں دو سال میں چھ آئی جی پی تبدیل کرنا کون سی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چینی مافیا، پٹرول مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے، حکومت میں اب مزید فیصلے کی ہمت نہیں رہی، حکومت نے چھبیس مہینوں میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی اور اس عرصے میں مہنگائی میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت گمنام مسافر کی مانند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چلتی راہ عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کی تازہ مثال موٹر وے واقعہ ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے، اب حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف کے بجائے الٹا الزام لگا رہی ہے خاتون اکیلی کیوں رات کو نکلی جو کہ قابل افسوس ہے۔

کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف حکومت کے اپنے لوگ کر رہے ہیں، کشمیر کا مقدمہ حکومت نہیں لڑ سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنسی زیادتی کیسوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جنہیں روکنے کے لیے جلد سے جلد قانون سازی کی ضرورت ہے، جنسی درندگی کے ملزمان کو پھانسی دینا ہی واحد حل ہے کیونکہ جب تک ان درندوں کو پھانسی نہیں دی جاتی ان کیسز میں کمی نہیں آئے گی۔

بعد ازاں سراج الحق نے سواڑی بازار میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی الخدمت کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button