خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

70 ملین روپے کی لاگت سے پیر بابا تا ڈکڈہ روڈ پر تعمیراتی کام کا افتتاح

سٹیزن جرنلسٹ عظمت تنہا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں، حلقہ پی کے 20 کو مثالی حلقہ بنا کر دکھاؤں گا، میری تمام تر توجہ اس حلقے کے عوام کی خوشحالی و ترقی پر ہے تاکہ یہاں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

70ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پیر بابا تا ڈکڈہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاض خان نے کہا کہ اپنے علاقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے کام کیا، حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز عوام کی امانت ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود سہولتوں کی فراہمی پر استعمال کئے جائیں گے، اس سے پہلے بھی نمائندے کامیاب ہوئے مگر اقتدار ملتے ہی عوام کو بھول گئے جس کے باعث عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، میں آپ لوگوں کا خادم ہوں، عوام جب چاہے اور جہاں چاہے میں حاضر ہوں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ہے جس میں کبھی خیانت نہیں کریں گے، عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ریاض خان نے افسران کو خبردار کیا کہ ترقیاتی کاموں اور عوام کی شکایتوں کی بابت کسی بھی طرح کی ٹال مٹول ناقابل معافی ہو گی، ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایتوں کا ازالہ بھی بےحد ضروری ہے، اگر ہمارے ہوتے ہوئے بھی دور دراز سے آنے والے عوام کی شکایتوں کو نہیں سنا اور دیکھا گیا تو یہ افسوس کا مقام ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button