خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

بونیر: مسافروں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، 7 افراد جاں بحق

سٹیزن جرنلسٹ عظمت تنہا

ضلع بونیر کے تحصیل چغرزی میں مسافروں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں اور 6 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں 7 افراد جابحق ہوئے ہیں، 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

زخمیوں کو دیوانہ بابا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے۔

گاڑی تورانی منگل کے روز (ضلع شانگلہ) سے سواڑی جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثہ چلندرئ گاؤں کے قریب پیش آیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے کہ آج صبح نوشہرہ میں بھی مسافروں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق پشاور موٹروے پر جبہ داودزئی کیمپ کورونہ کے قریب مسافر کوچ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے الٹ کر گہری کھائی میں جاگری۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ، پشاور ، چارسدہ اور مردان کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ زرائع کے مطابق اب تک 33زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button