قبائلی اضلاع
B
-
باڑہ: سپورٹس اینڈ یوتھ گالا 2025 اختتام پذیر
باڑہ میں سپورٹس اینڈ یوتھ گالا 2025 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے کھلاڑیوں اور مقامی مشران نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین ضلع خیبر عبدالغنی آفریدی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس خیبر ساجد خان، پی ٹی آئی کے رہنما سعید اللہ آفریدی، محب…
مزید پڑھیں -
اورکزئی قبائل کا ہیڈ کوارٹر منتقلی کے خلاف گرینڈ جرگہ
اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو سے لوئر اورکزئی کلایہ منتقلی کے خلاف اورکزئی قبائل نے احتجاجی گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔ جرگہ میں اورکزئی قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران ملک لعل من شاہ، مفتی محمد طاہر، ملک خی بادشاہ، ملک مستان اکبر، ملک فضل محمد، ملک محمد رحمن…
مزید پڑھیں -
طورخم بارڈر چھٹے روز بھی بند، تجارت متاثر، مزدور مشکلات کا شکار
طورخم بارڈر پاک افغان متنازعہ حدود میں افغانستان کی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث چھٹے روز بھی بند ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں 8 ملین ڈالرز کی تجارت متاثر ہوئی ہے۔ سابق صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈائریکٹر پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد شینواری نے میڈیا…
مزید پڑھیں -
طورخم بارڈر کی بندش چوتھے روز بھی برقرار، مزدوروں کا شاہراہ کھولنے کا مطالبہ
پاک-افغان طورخم بارڈر کی بندش چوتھے روز بھی برقرار ہے، جس کے باعث تجارتی اور سفری سرگرمیاں معطل ہیں۔ مزدوروں، ٹرانسپورٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے شاہراہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، طورخم زیرو پوائنٹ پر پاک-افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جانب کے حکام نے ایک…
مزید پڑھیں -
پاراچنار: ضلع کرم میں 266 بنکرز مسمار، 100 افراد گرفتار، امن معاہدے کے بعد آپریشن جاری
پاراچنار: ضلع کرم میں فریقین کے مابین امن معاہدے کے بعد اب تک 266 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میں تقریباً 100 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب، گزشتہ پانچ ماہ سے تھری جی اور فور جی سروسز سمیت آمد و رفت کے راستے…
مزید پڑھیں -
فاٹا یونیورسٹی میں "صحافت اور ترقی: میڈیا کے سماجی اثرات” پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
ڈاکٹر انتخاب احمد نے کہا کہ میڈیا نہ صرف اطلاعات کی ترسیل کا ذریعہ ہے، بلکہ یہ رائے عامہ کی تشکیل، سیاسی استحکام اور سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اور مقامی مثالوں کے ذریعے وضاحت کی کہ کس طرح میڈیا معاشرتی برتاؤ اور پالیسی سازی پر اثرانداز…
مزید پڑھیں -
لکی مروت: مروت کنال میں پانی کی بندش پر 12 دن سے اہل علاقہ سراپا احتجاج
لکی مروت پولیس کے ترجمان شاہد حمید نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، اور مذاکرات ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس معمول کے مطابق گشت کر رہی ہے، اور بنوں سے پولیس کو طلب کرنے کی خبریں من گھڑت اور افواہیں ہیں۔
مزید پڑھیں -
خیبر:طورخم بارڈر تین روز سے بند، تجارتی سرگرمیاں معطل، مزدور طبقہ پریشان
بارڈر کی بندش کے باعث دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ سینکڑوں ٹرک جن میں سبزیاں، پھل، ادویات اور دیگر ضروری سامان شامل ہے، سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں اور خراب ہونے کے خدشے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ بعض سبزی اور فروٹ کی گاڑیاں واپس چلی گئی…
مزید پڑھیں -
پاک-افغان طورخم بارڈر تجارتی اور مسافروں کی آمدورفت کے لئے بند
پاک-افغان طورخم بارڈر پر گزشتہ شام سے تجارتی سرگرمیاں معطل، جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، افغان فورسز متنازعہ حدود میں تعمیراتی کام پر بضد ہیں، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اعتراض کیا۔ اس کشیدہ صورتحال کے نتیجے میں طورخم گیٹ اور پاک-افغان دوستی ہسپتال کو بند کر…
مزید پڑھیں -
جنوبی وزیرستان: اغوا ہونے والے چیمبر آف کامرس ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر بازیاب، کسٹم اہلکار تاحال لاپتہ
سیف الرحمٰن وزیر کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، تاہم کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال تاحال لاپتہ ہیں، جن کی بازیابی کے حوالے سے کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔
مزید پڑھیں