جرائم
-
شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 3 زخمی
شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والی عسکریت پسندوں کی ایک تشکیل پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے تحریک…
مزید پڑھیں -
کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ، 25 افراد جانبحق، 40 سے زائد زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جانبحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو پشاور کے لئے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا، تاہم ٹرین پلیٹ فارم پر نہیں پہنچی تھی کہ دھماکا ہو گیا۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن…
مزید پڑھیں -
ملاکنڈ: موسیٰ مینہ لیویز پوسٹ میں فائرنگ، دو اہلکار جانبحق، ایک زخمی
ملاکنڈ درگئی کی موسیٰ مینہ لیویز پوسٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، فائرنگ مبینہ طور پر لیویز اہلکار نے کی، جس کا کچھ روز قبل اس پوسٹ سے تبادلہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار فضل کریم اور سپاہی ریاض موقع پر…
مزید پڑھیں -
جنوبی وزیرستان: دو حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جانبحق
جنوبی وزیرستان اپر میں دو حملوں کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق…
مزید پڑھیں -
پاراچنار: مسافر گاڑی پر حملہ دو افراد جانبحق، انتقامی کارروائی میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا
پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق زخمی خاتون اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ لوئر کرم کے علاقے ڈاڈکمر میں پیش آیا، جہاں مسافر گاڑی پر حملہ…
مزید پڑھیں -
بٹ خیلہ: راستے کے تنازع پر دو فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جانبحق، 1 زخمی
بٹ خیلہ کے محلہ نوبہار میں راستے کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، محلہ نوبہار میں دو فریقین کے درمیان چھوٹے راستے کے استعمال پر تلخ کلامی ہوئی، جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کی صورت…
مزید پڑھیں -
جنوبی وزیرستان: گاڑی پر راکٹ حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت تین افراد جانبحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم میں گاڑی پر راکٹ حملے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ہوگئے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات وانا اعظم ورسک روڈ پر دژہ غونڈئی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، گاڑی کو پہلے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا بعد میں کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔ جانبحق ہونے…
مزید پڑھیں -
لکی مروت: چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی ادارے کی گاڑیوں پر حملہ، پانچ جوان زخمی
لکی مروت میں قبول خیل درہ تنگ چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی ادارے کی گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں پانچ جوان زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی کانوائے شنواہ گڈی خیل کرک سے اٹامک انرجی پراجیکٹ قبول خیل لکی مروت جارہی تھی کہ وانڈہ مظفری ضلع لکی مروت اور وانڈہ گلاپہ ضلع…
مزید پڑھیں -
باجوڑ: کرکٹ فائنل میچ میں جھگڑا، ایک شخص جانبحق، ڈی ایس پی سمیت تین زخمی
باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کے فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تصادم کے دوران ایک شخص جانبحق جبکہ ڈی ایس پی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب تھرڈ امپائر نے ٹیم 804 کے…
مزید پڑھیں