بلوچستانقومی

کوئٹہ میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر دھماکے سے اردگرد کی عمارات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد سول اور بی ایم سی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ پارک اور پیٹرول پمپ کے قریب ہوا جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ساتھ ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

زرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد ایک موٹر سائیکل چھوڑ گئے جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا، جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ بھی واقع ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا، دھماکے میں تین سے چار کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button