بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پنجگور میں دھماکہ ایک فٹبال میچ کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا۔
دھماکے کی ذمہ داری کسی جانب سے قبول کی گئی، اس بارے کوئی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔