سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور انتہائی مطلوب دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچا دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بڑی کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا سرغنہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔