بلوچستان

ایران سے آنے والے 1500زائرین کلئیر قرار، تفتان سے کوئٹہ روانہ

اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227 زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں ایران سے آنے والے 1500 پاکستانی زائرین کو قرنطینہ کی 14 روز کی مدت پوری ہونے پر تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ پاکستان ہاوٴس میں مقیم1500 سے زائد زائرین کو لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ ان زائرین نے اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت پورا کرلی تھی۔ زائرین کے قافلے میں 50 سے زائد بسیں شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227 زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ادھر چمن میں زیرو پوائنٹ پر پاک افغان باب دوستی بارویں روز بھی بند ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث نہ صرف نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت اور ایف آئی اے امیگریشن بھی بند ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے انکار کردیا۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایران سے تفتان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے ان زائرین کو جن کا تعلق بلوچستان سے نہیں ہوگا انہیں بحفاظت متعلقہ صوبے کی سرحد تک پہنچا کر اس صوبے کی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ متعلقہ صوبے ان زائرین کا ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button