جرائمخیبر پختونخوا

خیبر: تیراہ میں فورسز کا آپریشن؛ 5 دہشت گرد مارے گئے

17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہو گئے جن میں دہشت گردوں کا کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’تراب‘‘ بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر

ضلع خیبر: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 5 عسکریت پسند ٹھکانے لگا دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہو گئے جن میں دہشت گردوں کا کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’تراب‘‘ بھی شامل تھا، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سردی میں اضافہ متوقع؛ کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہو گی؟

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر عسکریت پسند کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button