لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والوں کیلئے متاثرین کیمپ قائم
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم ہوں گے جس کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
امدادی قافلے پر حملے کے بعد لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والوں کیلئے متاثرین کیمپ قائم کر لیے گئے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم ہوں گے جس کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جا رہےہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانچ ہونے کی تاریخ سامنے آ گئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، پانچ ڈرائیوروں سمیت 6 افراد کی لاشیں آج اڑاولی سے ملیں۔
مرنے والوں میں ثاقب حسنین بھی شامل تھا جو بیرون ملک سے دس سال بعد اہلخانہ سے ملنے کیلئے ٹرک میں سوار ہو کر پاراچنار جا رہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کے مطابق ضلع انتظامیہ کرم کے متاثرین کو تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔