خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے 3 علیحدہ کارروائیوں میں 22 شدت پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا، 6 جوان جاں بحق
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔ شعبہ تعلقات عامہ
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے 3 علیحدہ کارروائیوں میں 22 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 10 شدت پسند ہلاک ہوئے اور تیسری جھڑپ ضلع تھل میں اس وقت ہوئی جب عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس بل پر ڈیڈلاک برقرار؛ ایک اور اسلام آباد مارچ کا خدشہ
اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے: "پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔”