جرائمخیبر پختونخوا

سوات: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو قتل؛ رسی ٹوٹنے سے دو کان کن بھی جاں بحق

واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقے گجر بنڑ میں پیش آیا جہاں ملزم شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو قابل اعتراض حالت میں پا کر طیش میں آیا اور فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ زرائع

سوات میں ایک خاتون اور ایک نوجوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقے گجر بنڑ میں پیش آیا جہاں ملزم شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو قابل اعتراض حالت میں پا کر طیش میں آیا اور فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ اِس جرم میں اس کے دیگر عزیز و رشتہ دار بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ ڈیجیٹل/گرین جرنلزم میں کرئیر بنانا چاہتی ہیں؟

دوسری جانب سوت ہی میں زمرد کی ایک کان میں رسی ٹوٹنے کی وجہ سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔ زرائع کے مطابق مزدوروں کی نعشوں کو ریسکیو ٹیم نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

جاں بحق مزدوروں کی شناخت حسین زادہ اور خیرول افسر کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت، کان مالکان اور متعلقہ اداروں کی بے حسی اور غیرذمہ داری کا ہی نتیجہ ہے (حفاظتی اقدامات کمزور، یا پھر سرے سے مفقود ہونے کی وجہ سے) کہ کان کن کا جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنا ایک معمول بن چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button