جرائمخیبر پختونخوا
لکی مروت: ناکہ بندی کے دوران نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ، چار افراد جانبحق
لکی مروت میں پولیس کی فائرنگ سے چار نوجوان جانبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شپ بخمل احمدزئی میں پیش آیا۔ جب بخمل آجمد زئی میں ناکہ بندی کے دوران نہ رکنے پر پولیس نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار بچکن احمد زئی سے تجوڑی محفل موسیقی کیلئے جا رہے تھے مگر جب انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو نوجوانوں نے موٹرسائیکلوں کو واپس موڑ کر پولیس پر فائرنگ کر دی۔
جس کی وجہ سے پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے چار موٹرسائیکل سوار مارے گئے۔