جرائمخیبر پختونخوا

بنوں: اقبال مروت شہید پولیس لائن حملہ،بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

احسان اللہ خٹک

بنوں میں اقبال مروت شہید پولیس لائن پر گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضے سے چار کلاشنکوف، 20 سے زائد ہینڈ گرنیڈ، ایک ایم 6 ٹین گن، اور کئی خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد بڑی تباہی کے ارادے سے آئے تھے، لیکن بہادر جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھیر لیا۔

یہ مقابلہ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور دھماکے ہوتے رہے۔ آخرکار، پولیس نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کی لاشوں کے ساتھ برآمد شدہ اسلحہ کو بھی قبضے میں لے لیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں اور جلد ہی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں اقبال مروت شہید پولیس لائن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں تین پولیس اہلکار جانبحق اور تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

Show More

Ehsan ullah khattak

احسان اللہ خٹک کا تعلق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور پچھلے 21 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔
Back to top button