خیبر پختونخواعوام کی آواز

لنڈی کوتل: بنا نوٹس کے دو دن سے نادرا دفتر بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ازلان آفریدی

لنڈی کوتل میں نادرا کے دفتر کی بندش کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے شہریوں، خاص طور پر بزرگوں اور خواتین، کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگ شناختی کارڈز بنائے بغیر واپس لوٹ رہے ہیں، جبکہ نادرا حکام نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی وضاحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نادرا دفتر کی بندش کا آغاز لنڈی کوتل کے بلدیاتی نمائندوں اور نادرا منیجر کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے بعد ہوا۔ مقامی شہریوں کی شکایت پر تحصیل چیئرمین نے نادرا منیجر سے بات کی، جس کے نتیجے میں جھگڑا بڑھ گیا۔ نادرا سٹاف نے اس واقعے کے بعد بغیر کسی نوٹس کے دفتر بند کر دیا، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انکے شناختی کارڈز بلاوجہ بلاک کیے جا رہے ہے۔ ایک شہری نے تحصیل چیئرمین کو بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ تیسری بار ویریفیکیشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔ چیئرمین نے نادرا منیجر سے وجہ جاننے کی کوشش کی، مگر منیجر نے جواب دینے کی بجائے انہیں شک کی بنیاد پر بلاک کرنے کا اختیار بتایا۔

اس معاملے پر نادرا منیجر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنی بیمار والدہ کے ساتھ ہسپتال میں ہونے کا حوالہ دیا اور کسی قسم کی وضاحت دینے سے انکار کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے پہلے ان سے پوچھنا چاہیئے اور وجہ بتانی چاہیئے، جو کہ یہاں بالکل نہیں ہوتا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button