عوام کی آوازقبائلی اضلاع

شاہراہ کی بندش سے لنڈی کوتل کی عوام عاجز آگئی ہیں، طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس چیئرمین معراج الدین شینواری

ازلان آفریدی

شاہراہ کی بندش سے لنڈی کوتل کی عوام عاجز آگئی ہیں۔ اشیاء خورد نوش کی قلت پیدا ہوگئی، تجارت برباد ہوگئی، شاہراہ نہیں کھولی گئی تو چھاؤنی کے سامنے احتجاج کرینگے۔ معراج الدین شینواری و دیگر کا لنڈی کوتل بازار میں مظاہرے سے خطاب۔

طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کے چیئرمین معراج الدین شینواری و دیگر مقررین نے لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ دنوں سے کوکی خیل قوم نے اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے جو دھرنا دیا ہے اور شاہراہ بند کر رکھی ہے اس کی وجہ سے لنڈی کوتل کی عوام بدحال ہوگئی ہیں۔

لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں معراج الدین شینواری نے کہا کہ لوگوں کی ٹرانسپورٹ، تجارت اور عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ بھگیاڑی میں راستہ کھولنے کے لئے کمانڈنٹ خیبر رائفلز کردار ادا کریں اور کوکی خیل قوم کے ساتھ مسئلہ حل کریں۔ جو ان کے جائز مطالبات ہیں وہ تسلیم کئے جائیں اور اگر شاہراہ پر ٹریفک بحال نہیں کی گئی تو وہ لوگوں کو لیکر لنڈی کوتل چھاؤنی کے سامنے احتجاج کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں اور قبیلوں کے مابین تعصبات پیدا کرنے کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے شاہراہ کھولنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر کوکی خیل قبیلہ احتجاج جاری رکھنا چاہتا ہے تو تختہ بیگ یا جمرود پر کریں تاکہ صرف لنڈی کوتل میں بسنے والی اقوام متاثر نہ ہو۔

مقررین نے کہا کہ بھگیاڑی کے مقام پر شاہراہ کی بندش سے قومی خزانے اور پاک افغان تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور شاہراہ پر بیٹھے مسافر ذلالت کے ساتھ دن رات گزار رہے ہیں۔

Show More
Back to top button