افغانستانجرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ،ذمہ دار نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

آفتاب مہمند

نادرا دفتر سے افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں ملوث نادرا اہلکاروں کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات میں نادرا سے چھ شناختی کارڈ کی تفصیلات طلب کی گئی تھی اور ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل سے جاری مراسلے میں تفصیلات اور متعلقہ ریکارڈ فراہمی کا کہا گیا تھا جس میں 6 شناختی کارڈز مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو جاری کئے تھے۔ شناختی کارڈز پراسیس کرنے والے اہلکاروں کے نام، سسٹم لاگ ان کی سرکاری تفصیلات سمیت فارم کے تصدیق کنندہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔ طلب کردہ تفصیلات میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار زرداد نامی افغان شہری کو محب اللہ کے نام سے جاری شناختی کارڈ بھی شامل تھا، جس نے پاکستانی شناختی کارڈ پرپاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کروائی تھی مگر چھان بین کے دوران یہ معلومات سامنے آئی کہ یہ افغان شہری ہے۔

اسی مد میں ایف آئی اے کی مزید تحقیقات کے نتیجے میں پاسپورٹ دفترکے قریب سے ایجنٹس کے سمیت ایک افغان شہری کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران نادرا دفتر کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔ جن میں نادرا سے ریکارڈ بھی طلب کئے گئے اور محکمانہ تحقیقات بھی کی گئی۔

ایف آئی اے نے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور ذمہ دار نادرا اہلکاروں کا تعین کرلیا گیا ہیں۔

 

Show More

Aftab Mohmand

Aftab Mohmand is Peshawar based journalist working from past 17 years in diverse media field including print, electronic and digital media.

متعلقہ پوسٹس

Back to top button