جرائمخیبر پختونخوا
پشاور،حسن خیل میں سی ٹی ڈی پولیس آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک
پشاور کے نواحی علاقہ متنی حسن خیل میں سی ٹی ڈی پولیس آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم اور دہشگردوں کے مابین فائرنگ تبادلہ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی جبکہ تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔