خیبر پختونخواعوام کی آوازفاٹا انضمامقومی
پٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس لاگو، ڈیلرز کا احتجاج
پشاور میں پٹرولیم ڈیلرز کا ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر میں پمپ بند رہے گے۔
یاد رہے کہ بجٹ میں پٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد لاگو کیا گیا تھا۔ ڈیلرز کا حکومت سے مطالبہ ہے ٹیکس واپس لیں کیونکہ کاروبار ٹیکسوں سے نہیں چل سکتے۔ جب تک یہ ٹیکس واپس نہ لئے گئے تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔
اس وقت ملک میں تقریباً 14 ہزار ریٹیل اسٹیشنز ہیں، جن میں تقریباً 4 ہزار اسٹیشنز براہ راست بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے زیر ملکیت ہیں۔
ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔