جرائم

قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفتر کے باہر دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

 

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفترکے باہر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ,متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجود تھی۔ اب سے کچھ دیر پہلے ضلع پشین میں بھی سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button