جرائم

پشین میں انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکا، 12 افراد جاں بحق

 

بلوچستان کے ضلع پشین میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھما کے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی موجود اور کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکا عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور سابق وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے تاہم وہ دفتر میں موجود نہیں تھے، دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی اس علاقے میں موجود ہیں۔

سابق وزیر اسفند یار خٹک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے تاہم اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button