لائف سٹائل

طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر الیکٹرانک ویزہ ویری فیکیشن سسٹم نصب

 

محراب آفریدی

طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر الیکٹرانک ویزہ ویری فیکیشن سسٹم لگا دیا گیا۔ حکام کے مطابق جعلی ویزے سے اب کوئی پاکستان داخل نہیں ہو سکے گا جبکہ انسانی اسمگلروں کا کاروبار بھی ختم ہوجائے گا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کی سہولت اور  غلط اور جعلی ویزوں سے آنے والے لوگوں کی انٹری روکنے کیلئے الیکٹرانک ویزہ ویری فیکیشن سسٹم اریول ہال سے منتقل کرکے زیرو پوائنٹ پر لگا دیا گیا۔

اس سے پہلے جعلی ویزے سے آنے والے افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ساتھ مل کر دوسرے راستے پر داخل ہوتے تھے جو اریول ہال میں نصب ویزہ ویری فیکیشن سسٹم سے بچ جاتے تھے۔ ای ویزہ سسٹم زیرو پوائنٹ پر نصب کرنے سے جعلی ویزوں کی روک تھام جبکہ افغانستان سے آنے والے اوریجنل مسافروں تک رسائی آسان ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ویزہ سے مسافر بغیر رش کے تمام کلئیرنس زیرو پوائنٹ پر کرکے آسانی کے ساتھ جاسکیں گے۔ ایف ائی اے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پندرہ سو افغانی تذکرہ پر افغانستان داخل ہوتے ہیں اور اسطرح تقریباً دو ہزار کی تعداد میں پاکستان داخل ہوتے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button