جرائم

ٹانک میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

ٹانک میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر ڈبرہ گاؤں جیوس کے قریب پیش آیا، واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملزم اشتہاری برکت اللہ ملوث ہے اور واردات کے بعد ملزم فراد ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خواتین اور جاں بحق شخص کا تعلق گرہ بڈھا سے بتایا جارہا ہے۔

دریں اثنا ڈبرہ کے علاقہ جیوس میں قتل ہونے والے تین افراد کے لواحقین نے لاش ٹریفک چوک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، اقر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button