تعلیم

لوئر دیر: سرکاری اراضی پر شخصی عمارت کی تعمیر کے خلاف طالبات سراپا احتجاج

گورنمنٹ سینٹینل ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تیمرگرہ جانے والا سرکاری اراضی پر مارکیٹ تعمیر کرنے اور راستہ بندش کے خلاف سینکڑوں طالبات نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر طالبات نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور لینڈ مافیا کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ نا منظور کے نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرے سے ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور جماعت اسلامی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ اور عثمان خان نے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ گرلز سکول کے راستے میں بلڈنگ اور مارکیٹ تعمیر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور الزام لگایا کہ اے ڈی سی لوئر دیر نے لینڈ مافیا سے ملی بھگت کرکے لینڈ مافیا سرکاری اراضی اور قبرستان پر مارکیٹ تعمیر کرنے سے مذکورہ سکول کا راستہ تنگ ہوکر طالبات اور خواتین ٹیچرز کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری زمینوں کی تحفظ میں ناکام ہے اور اے ڈی سی تنازعات پیدا کرکے ضلع کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے کئی بار ملاقاتیں کئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتطامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے ہزاروں طالبات کے لئے راستہ کھول دیں اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر عوام اس کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button