جرائم

پشاور میں کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر میاں بیوی گرفتار

 

عبدالقیوم آفریدی

پشاور کے علاقے چمکنی میں کم عمرلڑکی کی مبینہ طور پر زبردستی شادی کروانے پر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اور ملزمہ نے مبینہ طور پر کم سن لڑکی کی شادی اپنے بیٹے بختیار سے کرائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زبردستی اور دھوکے سے شادی کرانے پر میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ کم عمر لڑکی کی مدعیت میں ایف آئی ار کے اندراج کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متاثرہ لڑکی نے تھانہ چمکنی میں پرویز ان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے انکو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے رشتہ دار پرویز اور ان کی بیوی گھر کے کام کاج کے بہانے اپنے گھرلے گئے۔ گھر لے جانے کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے سے زبردستی میرا نکاح کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پرویز نامی شخص اور ان کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزموں کا بیٹا بختیار تاحال فرار ہے۔ گرفتار ملزموں کے بیٹے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس
کے مطابق ملزم پرویز سے تھانہ چمکنی جبکہ ملزمہ سے وومن پولیس سٹیشن میں تفشیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی عمر 15،14 سال کے لگ بھگ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button