سیاست

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید راولپنڈی سے گرفتار

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو  راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر10 مئی کوپی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی۔ احتجاجی ریلی کےخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کیاگیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

وکیل شیخ رشید کے مطابق ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں؟ ان تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button