جرائم

چارسدہ میں خواجہ سرا کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

 

چارسدہ کی تحصیل تنگی میں خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی بد فعلی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ تنگی بہرمند شاہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وادارت میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ تنگی کے مطابق انکو خواجہ سرا کے ساتھ  اجتماعی بدفعلی اور ان پر تشدد کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی۔  پولیس نے خواجہ سرا شیر خان عرف گرگرا کی مدعیت پر ملزمان نعمان، شینا فوجی، کانڑے اور اسم نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ تنگی بہر مند شاہ خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث 3 ملزمان منصور احمد عرف شینا فوجی، محمد علی عرف کانڑے اور عامر کو گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں عدم گرفتار چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button