سیاست

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے  فی لیٹر  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے  فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

شہریوں نے اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت نے بھی ان کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والی ماہ نور نے ٹی این این کو بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں جب بھی اضافہ ہوتا ہے اس کی وجہ سے باقی چیزوں کی قمیتیں بھی بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پہلے سے مہنگائی تلے دبی ہوئی ہے غریب لوگوں کا جینا مشکل ہوچکا ہے ایسے میں بار بار پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے نے انکو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کی بجائے کمی کریں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ خیال رہے نگراں حکومت نے ستمبر کے شروع میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اس سے قبل بھبی نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جسے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا تھا مگر عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button