لائف سٹائل

‘ انجو اب ہمارے لیے مر گئی ہے’

 

بھارت سے دیر آنے والی لڑکی انجو کے والد کا بیان سامنے آگیا ہے۔ انجو کے والد گایا پرساد تھامس نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’جس طرح سے وہ اپنے دو بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگی ہے، اس نے تو اپنے بچوں تک کا نہیں سوچا، اگر انجو کو یہی کرنا تھا تو پہلے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیتی، اب وہ ہمارے لیے مر گئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں بھارتی حکومت سے اپنی بیٹی کو پاکستان سے واپس بھارت لانے کی اپیل نہیں کروں گا، میری درخواست ہے کہ اسے پاکستان میں ہی مرنے دیں’۔

لڑکی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے بچوں کا کیا ہو گا، شوہر کا کیا ہو گا؟ اس کی 13 برس کی بیٹی اور پانچ برس کے بیٹے کا کیا ہو گا؟ اس نے اپنے بچوں کا اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا’۔

خیال رہے انجو نامی لڑکی پیر کے روز پاکستان کے علاقے دیر پہنچی تھی۔ انجو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست نصر اللہ سے ملنے دیر آئی ہے تاہم انجو نے پاکستان آنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور اسے پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کرکے دیا۔

منگل کے روز مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button