لائف سٹائلماحولیات

وادی کیلاش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 6 گھروں کو نقصان فصلیں تباہ

 

گل حماد فاروقی

چترال کی وادی کیلاش میں بارش نے تباہی مچادی۔ رات کو اچانک بارش سے وادی کیلاش رمبور میں 6 گھروں کو نقصان پہنچا۔
سب سے زیادہ تباہی گاؤں کیلاش گرام میں ہوئی۔ کیلاش ویلی رمبور میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے سے گھروں، مویشی، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی افراد کے مطابق رات کو اچانک کیلاش ویلی رمبور میں موسلادھار بارش ہوئی اور برساتی نالوں میں سیلاب آیا۔ کیلاش گرام گاؤں میں سیلاب گھروں میں داخل ہوا اور گھروں و سامان کو نقصان پہنچا تاہم لوگ معجزانہ طور پر جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

کیلاش گرام میں 6 گھروں کو نقصان پہنچا ہے سیلاب انے سے رمبور کے روڈ بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جس کی وجہ سے بالا دیش، دودو لٹ، روڈ فی الحال بند ہو چکا ہے جبکہ رمبور کے دونوں بجلی گھر کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔وادی کیلاش میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں کے گھر رہنے کے قابل نہیں رہے۔

زیادہ بارش کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہے بجلی ،پینے کے پانی ،روڈ ،پن چکی ،اریگیشن چینل ،میوجات ,علاقہ مکینوں کے باغات کھڑی فصلین یعنی (جوار) کی فصلیں جو کہ بالکل پکنے کے قریب تھے سیلاب برد ہو چکے ہیں اور پیدل راستے سے بھی بند ہیں۔

کیلاش گرام گاؤں میں ،غلام حسین ،سائل محمد،عجب خان،کاری خان،رحمت اللہ،شام نو،فیروز زار کے گھر مکمل تباہ ہوگئے تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلانگرو گاؤں میں جہاں الدین،کونسل خان،رستم شاہ کی ہوٹل، کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button