جرائم

بنوں میں پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں مالک نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد آگ لگا دی

 

بنوں میں پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں مالک نے نوجوان کو قتل کرکے اسکی لاش پر پیٹرول چھڑک کر آگ بھی لگادی۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے سرور غزنی خیل دکس خیل میں پالتو کتے کو مارنے کے تنازعہ پر مالک ملزم عمیر نے نوجوان شاقیاز کو قتل کرکے ان کی نعش کو آگ لگا دی۔

ملزم عمیر نے پولیس کو نعش دینے سے بھی انکار کیا۔ ملزم اسلحہ سمیت جلے ہوئے نعش کو پولیس کے حوالگی سے انکاری تھا اور کافی وقت گزرنے کے باوجود لاش نہ دی جس کے بعد اخر میں پولیس نے ملزم عمیر ولد ظفر اقبال سکنہ سرور غزنی خیل کو مقابلے میں مارا ڈالا۔

قتل کا دلخراش واقعہ تھانہ صدر کی حدود سرور غزنی خیل بازار احمد خان میں رونما ہوا جہاں ملزم نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش پر پٹرول چھڑکا کر آگ بھی لگا دی۔ مقتول پر ملزم کا کتا مارنے کا الزام تھا۔

پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ ملزم عمیر نے اس سے پہلے بھرے بازار لکی گیٹ میں ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔

رونما ہونے والے واقعے کے متعلق پولیس ترجمان نے بتایا پولیس اہلکاروں نے بار بار ملزم کو کہا کہ لاش انکے حوالے کرے مگر ملزم لاش دینے سے انکاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے جان بچانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کیا، ملزم سے پستول، کلاشنکوف، برامد کی گئی۔

اس واقعے کے متعلق سید سلیمان عزنوی ایڈووکیٹ نے ٹی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی انتہا ہوچکی ہے۔ معمولی معمولی باتوں پر قیمتی جانیں چلی جاتی ہے۔ ایسے واقعات کی وجہ سے معاشرے میں افراتفری بڑھ جاتی ہے جبکہ محکمہ پولیس، اور حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیے کہ دلخراش واقعات میں کمی لایئ جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا خاتمہ کرکے معاشرے کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنا چاہئے۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں بھی خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button