کھیل

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پہلا سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر لی

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پہلا سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر لی جب کہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی ہے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سلور میڈل جب کہ بھارت کے گردیپ سنگھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

دوسری جانب جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے شاہ حسین نے برانز میڈل جیتا ہے۔

شاہ حسین نے 2014 میں گولڈ کوسٹ میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل لیا تھا اس بار وہ برانز میڈل جیت پائے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے چھ سے زائد ایتھلیٹس مقابلوں سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button