لائف سٹائل

ٹیکس پیئرز کیلئے گوشوارے جمع کرانا کیوں ضروی ہے؟

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس پیئرز کیلئے گوشواروں کا جمع کرانا نہایت ضروری ہے کیونکہ اس سے کاروباری افرادی کی اکانومی رجسٹرڈ ہو جاتی ہے اور انہیں علم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے کاروبار سے کتنا فائدہ حاصل کیا لیکن گوشوارے جمع کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

اس حوالے سے کیپرا کی جانب سے یو ایس ایڈ-کے پی آر ایم کے تعاون سے ایک آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ٹیکس پیئرز اپنے ٹیکس اور اس کے گوشوارے جمع کرانے اور عوام میں ٹیکسز کی اہمیت بارے شعور اجاگر ہو جائے۔

کیپرا کے ڈائریکٹر لیگل ٹیکس پالیسیز اینڈ ریفارمز آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ جتنے بھی سروس پروائیڈرز ہیں اور وہ ٹیکس ادا کر رہے ہوں تو انہیں ٹیکس دہندہ کہتے ہیں، اگر یہ فرد یا کمپنی اپنے گوشوارے جمع کراتے ہیں تو اسے فائلر کہا جاتا ہے اور گوشوارے بنیادی طور پر جب کوئی سروسز لیتا ہے تو اسی کے حوالے سے اپنے گوشواروں میں یہ بتانا ہو گا کہ میرا فلاں کاروبار ہے اور فلاں سروسز پروائیڈ کرتا ہوں اور اسی ہی کے ذریعے ٹیکس جمع کیا جاتا ہے، گوشوارے جمع کرانے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ایف بی آر کو کیپرا کا ٹیکس جمع کیا گیا ہو تو پھر اسی کے ذریعے وہ واپس کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کیپرا کے ساتھ ٹیکس پیئرز کی تعداد 19 ہزار ہے، اور جو باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس اور گوشوارے جمع کراتے ہیں تو ان کی تعداد 14 ہزار تک ہے، اس سے پہلے تعداد 7 ہزار تک تھی مگر عوام کے اعتماد کی وجہ سے اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سونیا جبین کا کہنا ہے کہ جب کوئی فائلر اپنا ٹیکس جمع کراتا ہے تو اس سے اس کی اکانومی رجسٹرڈ ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس گوشوارے جمع کرانے کیلئے آن لائن طریقہ ہے، اگر طریقہ کار سمجھ نہیں آتا تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ساتھ گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 13 سے 14 ہزار تک ہے لیکن اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ کاروبار دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

آفتاب احمد کہتے ہیں کہ کچھ لوگ ٹیکس جمع کراتے ہیں مگر گوشوارے نہیں جمع کراتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو گوشوارے جمع کرنے کا طریقہ نہیں آتا تو اس کو سمجھنے کیلئے ہمارے کیپرا کے یوٹیوب چینلز پر ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں لیکن اگر کوئی بندہ ٹیکس جمع کراتا ہے اور گوشوارے نہیں جمع کراتے تو ہم انہیں کال کر کے بتاتے ہیں کہ آپ اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹیکس فائلر کو مہینے کے شروع میں پیغام بھیجتے ہیں کہ آپ اپنا ٹیکس اور گوشوارے جمع کرائیں اور اگر پھر بھی جمع نہ کرائیں تو مہینے کی 18 تاریخ کو دوبارہ میسج بھیج کر یاد دہانی کراتے ہیں، ”کچھ کاروباری افراد باہر غیرسرکاری لوگوں سے گوشوارے بھر کر جمع کرا دیتے ہیں جس پر وہ فارم بھرنے والے فرد کو اس کا معاوضہ ادا کرتے ہیں لیکن اگر وہ اس رقم سے بچنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے ہماری مستقل ٹٰیکنیکل ٹیم مقرر کی گئی ہے جو ٹیکس فائلرز کیلئے مفت میں گوشوارے بھر کر جمع کرا دیتے ہیں۔

ڈائریکٹر کیپرا آفتاب احمد کہتے ہیں کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ گوشوارے جمع نہ کرائے تو قانونی کاروائی ہو سکتی ہے لیکن قانونی کاروائی سے پہلے ہم کوشش کرتے ہیں کہ انہیں قائل کریں اور اس کے لئے ہم پیغامات بھیجتے ہیں کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں لیکن اگر پھر بھی کوئی گوشوارے جمع نہ کرائے تو نو دن تک ہم انہیں فی دن کے حساب سے 3 سو روپے جرمانہ کر دیتے ہیں لیکن اگر پھر بھی جمع نہ کرائے تو یہ جرمانہ 5 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپرا کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی 18 تاریخ ہوتی ہے لیکن اگر 18 کو چھٹی کا دن ہو تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہمارا پورا سسٹم آن لائن ہوتا ہے اور آن لائن نظام کسی بھی وقت کام کرتے ہیں، اگر کوئی قدرتی آفت آ جائے اور اس میں گوشوارے جمع کرنے کے امکانات نہ ہوں تو ادارہ خودکار نظام کے تحت اپنے ٹیکس فائلرز کو اگلی تاریخ کا پیغام بھیج دیتے ہیں تاکہ وہ اگلی تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔

آفتاب احمد نے مزید کہا کہ گوشوارے نہ صرف اتھارٹیز بلکہ ہمارے ملک اور صوبے کیلئے بھی ضروری ہیں کیونکہ اس سے کاروبار ڈاکومنٹڈ ہو جاتا ہے اور اسی حساب سے حکومت مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرتی ہے کیونکہ اس سے حکومت کو پتہ چلتا ہے کہ ملک کی آمدن کیا ہے اور اخراجات کیا ہیں، جب کوئی ٹیکس پیئر حساب کتاب کرتا ہے اور وہ گوشوارے جمع کراتا ہے تو اسے بھی اپنی اکانومی کے حساب کتاب کے بارے میں علم ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپرا کا صوبائی ٹیکس ماہانہ ہے اور یہ ایکٹیویٹی بیسڈ ہے مثلاً اگر آپ کی ایکٹیویٹی ہو رہی ہے تو آپ ٹیکس جمع کرائیں گے لیکن اگر ایکٹیویٹی نہیں ہوتی تو تب بھی گوشوارے جمع کرائیں گے اور اس میں کوئی مالی نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔

آفتاب احمد نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں کیلئے کوئی ٹیکس ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو قدرتی آفات نے ان علاقوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جو پہلے ہی سے 2023 تک معاف ہے اور یہ ٹیکس استثنٰی ٹیلی کمیونیکشن نظام میں موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق یہ نہ ماننے والی بات ہے کہ ہمیں قانون کے بارےمیں علم نہیں ہوتا لیکن ان مسائل سے بچنے کیلئے ہم اپنے ٹیکس پیئرز کو باقاعدہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے پیغامات بھیجتے ہیں اور انہیں آگاہ کر دیتے ہیں، اب چونکہ محرم ہے گو کہ اس وقت گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ نہیں، اگر ہوتی تو ہم اگلی تاریخ کی ڈیڈلائن دے دیتے۔

انہوں نے ٹیکس پیئرز سے اپیل کی کہ وہ باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، اگر کوئی بھی مسئلہ ٹیکس پیئرز کو دریپش ہو تو کیپرا کا عملہ ان کی بھرپور معاونت کرے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button