تعلیم

ڈی آئی خان میں سکول کے اندر فائرنگ، ایک استانی جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح شخص نے سکول میں فائرنگ کرکے ایک استانی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود مقیم شاہ میں سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نے استانیوں پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک استانی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

زخمی استانی کو علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button