بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی ف آگے، 19 نشستوں پر برتری حاصل
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگے اور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔ خیبر پختونخوا کے 17اضلاع کی 64 تحصیلوں میں بلدیاتی الیکشن کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ،جے یوآئی ف کو 19نشستوں پر برتری حاصل ہے،تحریک انصاف 15نشستوں پر آگے ہے،آزاد امیدوار12،اے این پی 8،جماعت اسلامی 3 اورمسلم لیگ ن 2نشستوں پر آگے ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور کوہاٹ میں جے یو آئی ف کے امیدوارکو میئر کی نشست پربرتری حاصل ہے۔ اب تک کے موصول ہونے والے اٹھائیس ویلج کونسل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیارہ آزادامیدوار ویلج کونسل کی نشستوں پرمنتخب ہوئے ہیں۔
جے یو آئی اور اے این پی کے 6، 6، پی ٹی آئی کے 3، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک، ایک امیدوار ویلج کونسل کی نشست پرکامیاب ہوا ہے۔
اب تک کے موصول ہونے والے سولہ نیبرہوڈ کونسل کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 9 آزاد امیدوارنیبر ہوڈ کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے۔
تفصیل کے مطابق جمعیت علمائے اسلام 3، اےاین پی، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا ایک ایک امیدوارنیبرہوڈکونسل کی نشست پرمنتخب ہوا ہے۔