کھیل

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک پلڑا کس کا بھاری رہا ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: دبئی میں اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی سیمی فائنل میں سردھڑ کی بازی لگانے کا جذبہ لے کر میدان میں اتر چکے ہیں، آسٹرلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل 5 فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست رہی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے گروپ ون میں 8 پوائنٹس حاصل کیے اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت فائنل فور میں شامل ہوئی۔ دونوں ٹیموں نے پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ اپنے فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا ہے۔

بہرحال کرکٹ کے حوالے جانے پہچانے ان دونوں ممالک میں سے آج کون سرخرو اور کس کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا اس حوالے سے فی الحال تو کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم اب تک ہونے والے باہمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 میچز میں گرین شرٹس نے 13 اور حریف نے 9 جیتے، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا جبکہ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے 3، 3 فتوحات حاصل کی ہیں۔

2010 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 وکٹ سے مات ہوئی تھی، اس بار شکست کا بدلہ چکانے کا موقع ہے، 2016 کے میگا ایونٹ کے باہمی مقابلے میں کینگروز 21 رنز سے سرخرو ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14نومبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button