کھیل

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمیئر 81 اور نکولس پورن 46 رنز کے ساتھ  نمایاں رہے جبکہ کرس گیل 1، ایون لیوس 8، رسٹن چیس 9، آندرے رسل 2، کیرون پولارڈ 0، جیسن ہولڈر 8 اور ڈیوائن براو نے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پتھم نسانکا نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، پریرا 29 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کا شکار بنے، پتھم نسانکا اور چرتھ اسالانکا نے نصف سنچریاں سکور کیں، نسانکا 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور اسالانکا 68 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ داشن شناکا نے 25 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈیوائن براو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کا 74 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 6.2 اوورز میں پورا کر لیا۔

میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلہ دیش کے اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والا کھلاڑی بھی صرف ایک رن بنا کر پولین لوٹ گیا، آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15 اوورز میں 73 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر محمد نعیم 17، کپتان محموداللہ 17 اور شمیم حسین نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button