جرائم

شمالی وزیرستان: حیدر خیل میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو آگ لگا دی

شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی گاؤں حیدرخیل میں زونگ 3G اور 4G موبائل ٹاور کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق اس ٹاور کو کئی دن قبل مکمل کرلیا گیا تھا اور گزشتہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے اس کو آگ لگادی جس کی وجہ سے وہ جل کر مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ نامعلوم افراد اگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بڑوخیل سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن عصمت داوڑ کا کہنا ہے کہ جلد از جلد اس کو ٹھیک کیا جائے تاکہ مقامی لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button