افغانستانسیاست

پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو دل کو سکون آیا۔ افغانی شاہ رخ خان

افغانی شاہ رخ خان نے پاکستان میں پناہ لے لی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں افغان اداکار فرہاد خان نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں کئی شوبز ستارے مارے جا چکے اور بہت سے خطرے میں ہیں، لٹیروں کے خوف سے کافی فنکار فرار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو سکون آیا، پہلے طالبان نہیں، ان کے بھیس میں لٹیرے آئے تھے، میں نے فلمی کریئر کی شروعات ترکی سے کی تھی وہاں شوز میں شاہ رخ کی نقل کرتا تھا، ان کے ڈائیلاگ بولتا تھا پھر وہیں ایک ہدایتکار نے مجھے دو ڈراموں میں اداکاری کا موقع دیا جہاں سے افغانی شاہ رخ خان کا ٹائٹل ملا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے حالات خراب ہونے کے بعد سے وہاں فنکاروں کو جینے نہیں دیا جا رہا فنکار گھروں میں چھپے ہیں، طالبان کے کنٹرول سے پہلے میری دو فلمیں افغانستان میں ریلیز ہوئیں جبکہ ایک فلم 70 فیصد مکمل ہو چکی تھی لیکن وہ ادھوری ہی رہ گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button