خیبر پختونخواصحتقومی

کورونا: 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد جاں بحق

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 837 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 788 مریض انتقال کر چکے ہیں، اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 94 ہزار 573 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 112 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے 5 مختلف علاقوں میں گزشتہ رات 9 بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گا جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے ان میں فقیرآباد، حیات آباد فیز 6، فیصل کالونی، زریاب کالونی اور اعجاز آباد شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button