طورخم بارڈر: فروٹ و سبزیوں کے گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ کےخلاف احتجاج
ضلع خیبر میں طورخم بارڈر پر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس نے فروٹ و سبزیوں کے گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ کےخلاف امپورٹ ٹرمینل میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طورخم بارڈر پر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس نے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والے فروٹ اور سبزی گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ، سکینر اور مال بردار گاڑیوں کی کلئیرنس کی سست روی کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا. احتجاجی مظاہرے سے طورخم کسٹم کلئیرنس کے سینئر ایجنٹ شاہ جہان شینواری، زرقیب شینواری ظاہر اللہ شینواری قاری نظیم گل شینواری اور دیگر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ افغانستان سے آنے والے فروٹ اور سبزی گاڑیوں کی کلئیرنس تیز کیا جائے، طورخم بارڈر زیروپوائینٹ سے لیکر امپورٹ ٹرمینل تک سبزی اور فروٹ کی گاڑیوں کی چیکنگ ایک جگہ پر کی جائے.
انہوں نے کہا کہ ہم سبزی اور فروٹ گاڑیوں کے چیکنگ کے خلاف نہیں ہیں، کلیئرنس کے لئے عملہ زیادہ کیا جائے اور گاڑیوں کی کلئیرنس تیز کیا جائے اور فروٹ و سبزی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو کلئیرنس کرنے کے بعد بے جا تنگ نہ کریں. طورخم کسٹم کلیئرنس کے سینئر ایجنٹ قاری نظیم گل شینواری اور سینئر ایجنٹ شاہ جہان شینواری نے کسٹم حکام سیکورٹی فورسز حکام اور دیگر اعلیٰ حکام سے درجہ زیل مطالبات پیش کر دیئے۔ افغانستان سے آنے والے سبزی اور فروٹ اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ ایک جگہ پر کی جائے، امپورٹ اور ایکسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ تیز کیا جائے، جس گاڑی پر شک ہو گاڑی کی چیکنگ کی جائے، گاڑی کی سکینر ہونے کے بعد اس کی غیر ضروری چیکنگ نہ کی جائے۔
طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس نے کسٹم کے اعلیٰ حکام اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر امپورٹ اور ایکسپورٹ گاڑیوں کی چیکنگ کو تیز کیا جائے اور گاڑیوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ سے فروٹ سبزیوں کی گاڑیاں کئی روز تک رک گئی ہے جس کے باعث زیادہ تر فروٹ اور سبزی خراب ہوگئ ہیں اور تاجروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے امپورٹ ٹرمینل میں احتجاجی مظاہرے کے موقع پر ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ کہ اگر 3دن کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو طورخم بارڈر پر امپورٹ اور ایکسپورٹ گاڑیوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے احتجاج کے طور پر کسی قسم کلئیرنس نہیں کی جائے گی۔