صحتقومی

کورونا کے 3 ہزار 84 کیسز رپورٹ، 65 افراد جاں بحق

ملک میں گزشتہ روزمزید 3084 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ 65 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.73 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 10 لاکھ 6 ہزار 78 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 65 مصدقہ مریض انتقال کر گئے ہیں، اس طرح اس وباء سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 24 ہزار 848 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 44 ہے جو اپنے گھروں، خصوصی مراکز یا ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 5 ہزار 151 کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ سوات میں بھی کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں سے 1 کا تعلق سوات، 1 کا شانگلہ جبکہ ایک مریض کا تعلق مالاکنڈ سے ہے۔

ترجمان سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق 20 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 29 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، ”سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں 203 مریض داخل ہیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button