قومی

مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا

شاہی قلعہ لاہور میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق باریش نوجوان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو پہلے قریب سے دیکھا اور پھر اچانک پاس جا کر توڑنا شروع کر دیا ۔

شاہی قلعہ انتظامیہ نے مجسمہ توڑ نے والے نوجوان کو گرفتارکر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ مجسمہ توڑنے والے شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے مرمت کر کے دوبارہ نصب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شاہی قلعہ لاہور میں 19 ویں صدی کے پنجاب کے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی یاد میں ان کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

کانسی سے بنائے گئے اس مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو ایک گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔ مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ لمبی داڑھی اور سکھوں کی روایتی پگڑی میں ملبوس ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پچھلے دنوں سمیع اللہ صاحب کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں۔ اس سے پاکستان کے تشخیص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پولیس ایسے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button