ارمڑ میں 132 کے وی مین ٹرانسمیشن لائن کے قریب نصب بارودی مواد برآمد
پشاور پولیس نے شہر کو تاریکی میں ڈوبنے سے بچا لیا، شہر کو بجلی کی ترسیل منقطع کرنے کی خاطر شہر کے نواحی علاقے ارمڑ میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق تخریب کار اور سماج دشمن عناصر نے 132 کے وی بجلی پول کو بارودی مواد سے اڑانے کی خاطر مواد نصب کیا تھا، اطلاع ملتے ہی بی ڈی یو ٹیم کو طلب کر کے بارودی مواد کا ناکارہ بناتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شرپسند اور تخریب کار عناصر نے شہر کو بجلی کی ترسیل منقطع کرنے کی خاطر ارمڑ اراضیات میں 132 کے وی مین ٹرانسمیشن لائن کو بارودی مواد سے اڑانے کی خاطر مواد نصب کیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہجہان آفریدی اور ایس ایچ او تھانہ ارمڑ نعیم خان نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی یو ٹیم کو طلب کر لیا جس نے فوری طور پر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔