جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والوں کے اپنے جنازے پڑھائے گئے
سخاکوٹ سے دیر شہر جنازہ میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی پک اپ گاڑی بی بیوڑ کے مقام پر کھاٸی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاٸدین کے مطابق بی بیوڑ دیربالا کے مقام پر پک اپ گاڑی ڈراٸیور سے بے قابو ہو کر گھری کھاٸی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوئے، ریسکیو 1122 کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بی بیوڑ آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق سخاکوٹ سے ہے جو دیر بالا ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
دوسری جانب ملاگوری علاقہ گجر ڈھنڈہ شیر برج میں سعید نامی شخص کی جواں سالہ بیٹی بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ بھانجی شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی طرح ضلع خیبر، باڑہ سپاہ میں برف سے بھری گاڑی کی ٹکر سے چھ سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا۔
زرائع کے مطابق باڑہ کے نواحی قبیلہ سپاہ کے علاقے سپین قبر میں الخیر پبلک سکول کا طالب علم یاسر ولد جناب گل گھر سے نکل کر سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران برف سے بھری پک اپ ریورس جا رہی تھی کہ اس نے لڑکے کچل دیا، کچلے جانے سے لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔
بچے کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ شدہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔