قومی

”مذہبی عبادت گاہوں سے پی ٹی وی فیس نہیں لی جائے گی”

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مساجد کے بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس وصولی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں سے، کسی مسجد، مدرسے، گرجا گھر یا مندر سے پی ٹی وی فیس نہیں لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے وژن والی حکومت عبادت گاہوں سے پی ٹی وی فیس کیسے لے سکتی ہے، اگر کسی عبادت گاہ کا بجلی بل کے فرد کے نام پر بھی ہے تو درخواست دے کر پی ٹی وی فیس نہ دینے کا سرٹیفیکیٹ لے سکتا ہے۔

وزیر مملکت کے مطابق عربی کی لازمی تعلیم کرنے جا رہے ہیں، ”ہماری حکومت نے حالیہ یکساں نصاب میں جہاں جہاں حضرت محمدۖ کا نام آتا ہے وہاں خاتم النبین لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، کے پی کے میں سولر سسٹم مساجد میں تیزی سے لگایا جا رہا ہے، پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان اور بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی مساجد کو سولر پر منتقل کرنے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button